سپریم لیڈر پر کسی قسم کا حملہ مکمل جنگ کے مترادف ہوگا: ایرانی صدر
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللٰہ علی خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا۔
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کی مشکلات کی وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی عائد غیر انسانی پابندیاں ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ سپریم لیڈر کے خلاف کوئی بھی جارحیت ایرانی قوم کے خلاف مکمل جنگ کے مترادف ہوگی۔