ٹرمپ نے کُرد فورسز کی ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی کی حمایت کر دی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی کی کُرد فورسز کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت اچھی بات ہے اگر وہ یہ (لڑنا) چاہتے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا کُرد فورسز کو فضائی دفاع فراہم کرے گا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا‘ لیکن کرد فورسز کا مقصد ’فتح حاصل کرنا‘ ہوگا، اگر وہ یہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ ایرانی کُرد فورسز ایران کی سکیورٹی فورسز پر ملک کے مغرب میں حملے کرنے کے حوالے سے امریکہ سے مشاورت کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں