پاکستانی کرکٹرز پر جرمانہ کرنے کی خبر پر عثمان خواجہ کا ردعمل

سڈنی: (دنیا نیوز) پاکستانی کرکٹرز پر جرمانہ کرنے کی خبر پر سابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو جرمانہ کرنے کی خبر پر پہلے یقین نہیں آیا، کھلاڑی جان بوجھ کر تو نہیں ہارتے۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس عمل سے وہ اگلی بار بہتر پرفارم کریں گے، جرمانے سے صرف کھلاڑیوں پر دباؤ اور ذہنی تناؤ بڑھے گا۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ ماضی میں سلیکشن کے فیصلوں نے ان پر کافی دباؤ ڈالا ہوا تھا، مجھے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بہت برا محسوس ہو رہا ہے، بالکل ایک ڈرامہ سیریل کی طرح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں