مشرقِ وسطیٰ تنازع، 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے: اقوام متحدہ

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے باعث 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران کم از کم 1 لاکھ افراد نے ایرانی دارالحکومت تہران کو چھوڑ دیا ہے۔

اسی طرح لبنان میں جاری کشیدگی کے دوران 84 ہزار سے زائد افراد گھروں سے بے دخل ہوچکے ہیں، لبنان سے 30 ہزار سے زائد افراد شام منتقل ہوچکے ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے باعث انسانی بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں