ایران کو سب سے پہلے ختم کرنا چاہتے ہیں، لڑائی میں ہم زیادہ سنجیدہ ہیں: امریکی صدر
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں، لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں، ایرانی سفارتکاروں سے پناہ لینے کی اپیل کرتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر تبادہ کردیا، ایران کے میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو ختم کیا جارہا ہے، آپریشن شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے، ہمارے پاس ایران پر حملہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جلد ایسے اقدامات کرے گا جس سے تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم ہو۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی صدر کا کہنا تھا ایران کا اگلا رہنما امریکا طے کرے گا، وینزویلا کی طرح ایران میں بھی نئے رہنما کے انتخاب کیلئے کردار ادا کریں گے، ایران نے جانشین مقرر کرنے کی کوشش کی تو اپنا وقت ضائع کرے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خامنہ ای کا بیٹا مجتبیٰ خامنہ ای ناقابل قبول ہے، خامنہ ای کی پالیسیاں جاری رکھنے والے کسی لیڈر کو قبول نہیں کریں گے۔