کوالیفائی راؤنڈ: پاکستان کا سیمی فائنل میں آج جاپان سے مقابلہ ہوگا
قاہرہ: (دنیا نیوز) قومی ہاکی ٹیم کا ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کا مشن، مصر میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کا آج جاپان سے مقابلہ ہو گا۔
سیمی فائنل میں جیت کی صورت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر جائے گی، ہار کی صورت میں تیسری پوزیشن کا میچ کھیلنا پڑے گا، قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر امید ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ٹیم کا مورال ہائی ہے، قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے، انشاء اللہ ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کریں گے۔