ایک اور ایرانی بحری جہاز ٹرنکومالے بندرگاہ منتقل کیا جا رہا ہے، صدر سری لنکا
کٹھمنڈو: (دنیا نیوز) سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے کہا ہے کہ ایران کے ایک اور بحری جہاز کو حفاظتی تحویل میں ٹرنکومالے بندرگاہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق کے مطابق سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کا کہنا ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر 208 افراد سوار ہیں۔
اس سے قبل سری لنکن حکام کا کہنا تھا کہ ایک اور ایرانی جنگی جہاز اسی علاقے میں جا رہا ہے جہاں امریکی آبدوز نے ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا تھا، خدشہ ہے کہ دوسرا جہاز بھی اسی طرح نشانہ بن سکتا ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز سری لنکا کے ساحل کے قریب امریکی حملے کا نشانہ بن کر ایک ایرانی بحریہ کا جنگی جہاز ڈوب گیا تھا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی جہاز امریکی فوج کے حملے کا نشانہ بنا جبکہ امریکی حکام کے مطابق ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز کو امریکی آبدوز نے نشانہ بنایا۔