قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکہ،54 افراد زخمی،18 لاپتہ
دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکہ ہوا ہے جس سے 54 افراد زخمی اور 18 لاپتہ ہو گئے۔
قطری حکام کے مطابق ایک تکنیکی حادثے کے باعث پہلے دھماکہ ہوا اور پھر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اُٹھی، امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کر کے آگ پر کچھ ہی دیر میں قابو پا لیا۔
حکام نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔