سعودی ولی عہد اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور دونوں کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر اردگان نے بحیرہ احمر کی سکیورٹی پر مشاورت کی، ترک صدر نے حوثیوں کے تجارتی جہازوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔

اردگان نے بحیرہ احمر میں سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، سعودی قیادت میں بحری دفاعی اتحاد کا ترک صدر نے خیرمقدم کیا، سعودی عرب اور ترکیہ نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ کے لئے تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...