ایران کا امریکا سے خطے میں امن کیلئے عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے یمن کی انصار اللہ سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کردیے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کہتے ہیں انصار اللہ یمن کی خودمختار تنظیم ہے جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے، انصار اللہ نہ کسی سے احکامات لیتی ہے نہ کسی کی پراکسی ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام کی جڑ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں، واشنگٹن حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو خطے میں عدم استحکام پر مبنی مداخلت بند کرے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ بموں اور بیرونی دباؤ سے یمن میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا، تمام فریقوں کے متفقہ روڈ میپ کی بنیاد پر حقیقی مذاکرات سے امن قائم ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...