جی سی سی کی سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی شدید مذمت

ریاض: (دنیا نیوز) خلیجی تعاون تنظیم (جی سی سی) نے سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

خلیجی تعاون کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی آئل پائپ لائن پر حملہ خطرناک کشیدگی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عراق اپنی سرزمین ایسے حملوں کیلئے استعمال ہونے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات کرے، سعودی پائپ لائن پر حملہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کی خطرناک کوشش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...