شمالی کوریا کا اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

سیول: (دنیا نیوز) جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے، یہ میزائل شمالی کوریا کے وونسان کے علاقے سے داغے گئے جو تقریباً 250 کلومیٹر تک پرواز کرنے کے بعد سمندر میں جا گرے۔

جنوبی کورین خبر ایجنسی کے مطابق یہ میزائل ایسے وقت میں فائر کیے گئے جب حال ہی میں جنوبی کوریا، امریکا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشقیں مکمل کی ہیں جن کا مقصد شمالی کوریا کے ممکنہ خطرات سے نمٹنا تھا۔

گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے ان مشترکہ فوجی مشقوں کے منصوبوں کو شمالی کوریا اور خطے کے دیگر ممالک کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والا یہ تجربہ گزشتہ ماہ کے آغاز سے شمالی کوریا کا چوتھا میزائل تجربہ ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا نے 6 اگست، 12 اگست اور 20 اگست کو اسی نوعیت کے متعدد بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کیے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...