ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے آج عمان میں ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا
مسقط: (دنیا نیوز) عمان میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز کے حوالے سے ممکنہ معاہدوں پر بات چیت کے لیے آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اجلاس ملتوی کیے جانے کی تصدیق کی، تاہم اس کی نئی تاریخ یا ملتوی کرنے کی وجہ فوری طور پر نہیں بتائی گئی۔
مجوزہ اجلاس میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ انتظامات اور معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔
آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کیلئے ایک انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، اس لیے اس حوالے سے کسی بھی سفارتی پیشرفت کو خطے کی سلامتی اور عالمی توانائی کی منڈیوں کیلئے اہم قرار دیا جاتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments