زیلنسکی کا توانائی تنصیبات پر جوابی حملوں کا بیان کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے، کریملن
ماسکو: (شاہد گھمن) روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے جواب میں کارروائی سے متعلق یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کا بیان کشیدگی میں اضافے کی ایک اور کوشش ہے۔
دیمتری پیسکوف نے روسی ٹی وی چینل ویستی کے صحافی پاویل زاروبن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیلنسکی کا تازہ بیان بھی اسی اشتعال انگیز طرز عمل کا تسلسل ہے۔
یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اس سے قبل صحافی فرید زکریا کو دیے گئے انٹرویو میں توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے جواب میں کارروائی سے متعلق بیان دیا تھا۔
کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روس اور اس کی معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچانے کیلئے 40 روزہ منصوبے کا پہلے بھی کئی مرتبہ ذکر کیا جا چکا ہے۔
دیمتری پیسکوف نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ بذات خود کشیدگی بڑھانے کی جانب ایک سنگین قدم تھا، جبکہ زیلنسکی کا حالیہ بیان بھی اسی اشتعال انگیز سلسلے کا حصہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments