ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران جنگ کے اثرات کے باعث امریکا میں ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، امریکی میڈیا کے مطابق ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 9 ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد امریکا میں ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں امریکا میں ڈیزل کی قیمت 3 ڈالر 71 سینٹ فی گیلن تھی، جو اب بڑھ کر 6 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments