انڈونیشیا میں بحری جہاز خراب موسم کی لپیٹ میں آ گیا، 102 مسافر بچا لیے گئے، 130 تاحال لاپتا

جکارتہ: (ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز خراب موسم کی لپیٹ میں آ گیاجس میں 243 مسافر سوار تھے، ایک شخص کی لاش برآمد جبکہ 102 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 130 مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں ایک مسافر بحری جہاز جاوا سی میں سفر کررہا تھا کہ اس دوران جہاز سے حکام کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بحری جہاز جاوا کے شہر سورابایا سے بورنیو جزیرے کے جنوبی کالیمانتان صوبے کے شہر بنجرماسن جا رہا تھا اور جہاز میں 243 افراد سوار تھے۔

انڈونیشیا کے سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے مطابق جہاز کی آخری معلوم پوزیشن جاوا سی میں بنجرماسن کی ایک بندرگاہ سے تقریباً 148 کلومیٹر دور تھی، جہاز کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

لاپتا ہونے والی فیری سے ایک شخص ہلاک جبکہ 102 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا جبکہ باقی مسافروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...