سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا

بغداد: (دنیا نیوز) سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کے بعد عراقی سکیورٹی فورسز نے ڈرونز کی لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا۔

عراقی حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملے کے مقام کا پتا چلانے کے ساتھ ڈرون لانچ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت معلومات کے تبادلے اور تحقیقات کے سلسلے میں سعودی حکام سے براہِ راست رابطے میں ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آئل پائپ لائن پر حملہ کرنے والے ڈرون عراق سے لانچ کیے گئے تھے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق عراق میں وہ مقام جہاں سے پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا، وہاں ایران نواز مسلح گروپ سرگرم ہیں۔

سعودی حکام کے مطابق ڈرون حملے کے بعد ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...