حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ کے بھائی کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کیلیے دوسرا خط
لاہور: (ویب ڈیسک) حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو فوری مداخلت کے لیے دوسرا خط ارسال کر دیا۔
خط کے متن کے مطابق مرکزی ملزم فیصل اصغر کے بھائی کامل اصغر کیس پر اثرانداز ہونے اور شواہد ٹیمپر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کامل اصغر کے پولیس اور فرانزک ٹیموں سے رابطے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں جبکہ ان کے وائس نوٹس تفتیش میں مداخلت کے شواہد کے طور پر موجود ہیں۔
مقتولہ کے اہلخانہ نے قومی کمیشن اور وفاقی حکومت سے کامل اصغر کے مبینہ کردار پر رپورٹ طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے، خط میں حنا جاوید قتل کیس کی غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
خط کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ مجبوراً بار بار قومی کمیشن سے رجوع کر رہے ہیں کیونکہ اب تک تحقیقات غیرجانبدار نہیں ہیں، ملزم فیصل اصغر کے بھائی کامل اصغر کی جانب سے تفتیش کا رخ موڑنے اور شواہد میں ٹیمپرنگ کے ثبوت موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments