بیوی اور 3 بچوں کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار، پولیس ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان

چنیوٹ: (دنیا نیوز) صدر پولیس نے بیوی اور 3 بچوں کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 30 اگست کو ملزم اپنی بیوی کو قتل کرنے اور 3 بچوں کو اغوا کرکے فرار ہو گیا تھا۔ 4 ستمبر کو چک نمبر 126 نیکوکارہ گڑھے سے تینوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شاہ نواز پر بیوی فضیلت بی بی اور تین بچوں کے قتل کا الزام ہے۔ قتل ہونے والے بچوں میں 7 سالہ علی نواز، 8 سالہ ام لبنین اور 2 سالہ صبا زہرا شامل ہیں۔

ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی جانب سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات کا اعلان کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...