سوڈان میں متحارب فریق مذاکرات کے لئے آمادہ نہیں: اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی و امن سازی امور روز میری ڈی کارلو نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں متحارب فریق مذاکرات کے لئے آمادہ نہیں۔

اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی و امن سازی امور روز میری ڈی کارلو نے کہا کہ کوئی بھی فریق فیصلہ کن فوجی کامیابی حاصل نہیں کر سکا، جس سے آئندہ مہینوں میں لڑائی مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق شمالی کردفان، جنوبی کردفان اور بلیو نائل میں جھڑپیں شدید ہو چکی ہیں اور ڈرون حملے رواں سال شہری ہلاکتوں کی بڑی وجہ بنے ہیں۔

ڈی کارلو نے فوری جنگ بندی، ڈرون حملوں کے خاتمے، اسلحے کی فراہمی روکنے اور بیرونی قوتوں سے تنازع ختم کرانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...