مشی گن میں سینٹ نشست پر انتخابات: غزہ جنگ کے باعث یہودی، مسلم برادری میں شدید اختلافات

واشنگٹن: (دنیا نیوگ) امریکی ریاست مشی گن میں سینیٹ کی نشست کے لئے انتخابی مقابلے نے غزہ جنگ کے باعث پہلے سے کشیدہ یہودی اور مسلم برادریوں میں سیاسی اختلافات مزید بڑھا دیے ہیں۔

ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز، ڈیموکریٹ امیدوار عبدالسید کو انتہا پسند قرار دیتے ہوئے یہودی ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ عبدالسید نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

تین نومبر کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی کی صورت میں عبدالسید امریکا کے پہلے مسلمان سینیٹر بن سکتے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی عبدالسید پر اخوان المسلمون سے تعلق کا الزام عائد کیا ہے، تاہم ان کے تنظیم سے وابستہ ہونے کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔

ڈیموکریٹس غزہ جنگ اور اسرائیل سے متعلق اختلافات کے باعث عبدالسید کی حمایت پر متفق نہیں ہو سکے۔

ادھر ڈیئر بورن کی عرب امریکی برادری کے بعض رہنماؤں نے ریپبلکن حلقوں کی جانب سے عبد السید کے خلاف مذہبی بنیادوں پر بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شخص کو اس کے مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔

انتخابی مہم میں اسرائیل، غزہ جنگ، مذہبی شناخت اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کے خدشات اہم موضوعات بن گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...