یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
صنعا: (دنیا نیوز) یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 744 حملے کیے گئے، جن میں 200 جنگجو ہلاک یا لڑنے کے قابل نہیں رہے، جبکہ 90 فوجی گاڑیوں اور دیگر عسکری سازوسامان کو تباہ یا نقصان پہنچایا گیا۔
یمنی فوج کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی کے مطابق حوثیوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، مضبوط ٹھکانوں، اسلحہ بردار مورچوں، جنگجوؤں کے اجتماع، کمک اور رسدی راستوں کو نشانہ بنایا گیا۔
کارروائیوں میں جنگی طیاروں، ڈرونز، فیلڈ آرٹلری، راکٹ لانچرز اور اسنائپر یونٹس نے حصہ لیا، صوبہ تعز میں فورسز کی پیش قدمی جاری ہے، جس کے باعث حوثی باغی پسپائی اختیار کر رہے ہیں۔
مشرقی، جنوبی اور مغربی محاذوں پر بھی مربوط کارروائیوں کے ذریعے باغیوں کی نقل و حرکت اور اضافی نفری کی تعیناتی محدود کی جا رہی ہے۔
حملوں میں صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں اور شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments