سینٹ کام کی آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کے بارودی سرنگوں سے ٹکرائے جانے کی تردید
فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر ایرانی بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرائے ہیں۔
سینٹ کام کے ترجمان نے عرب ٹی وی کو بتایا کہ ’ایران کا یہ دعوی درست نہیں کہ آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرائے ہیں، ہم نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کر دیا ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران اپنی جارحانہ کارروائیوں میں میزائل اور ڈرونز استعمال کرتا ہے، ایران کے دعووں کے برعکس، آبنائے ہرمز کھلی ہے اور 95 فیصد بحری جہاز اس آبی گزرگاہ سے ’کامیابی کے ساتھ‘ گزر جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments