برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک ملزم پر ایرانی انٹیلی جنس سروس کی معاونت کا الزام ہے، قومی سلامتی سے متعلق الزامات پر دونوں برطانوی شہری عدالت میں پیش ہوں گے۔
خیال رہے کہ 27 ستمبر کو امریکی فوج کے زیر استعمال ایئربیس کے قریب 3 مشتبہ گاڑیاں دیکھی گئی تھیں، برطانوی پولیس نے ایئربیس کے قریب سے پٹرول برآمد کیا تاہم کوئی دھماکا خیز مواد نہ مل سکا۔
ایئربیس واقعے کی تحقیقات میں اب تک 8 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 6 ضمانت پر رہا کر دیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments