مراکش نے یورپ جانے کے خواہشمند افریقی مہاجرین کو ملک بدرکردیا
مراکش نے یورپ جانے کے خواہشمند بیسیوں افریقی مہاجرین کو ملک سے نکال دیا ہے ۔
رباط (اے پی پی)مراکش نے یورپ جانے کے خواہشمند بیسیوں افریقی مہاجرین کو ملک سے نکال دیا ہے ۔ مراکش کے حکام نے تقریباً 30غیر قانونی مہاجروں کو اطبیرین سرحد کے قریب رات کے وقت دھکیل دیا جن میں 6خواتین اور 13ماہ کا بچہ بھی شامل ہیں۔