امریکی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ،آیت اللہ خامنہ ای
امریکاپہلے پاکستان میں ڈرون بند کر ے پھرہم سےبا ت کر ے،سپریم کمانڈر
تہران(این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادا رے کے مطا بق تہران میں امام حسین کیڈٹ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ امریکیوں کی تمام سازشوں اور پرویپگنڈوں کے برخلاف عوام انتخابات میں بھرپور اور پرجوش شرکت کے ذریعہ ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ پہلے پاکستان میں ڈرون حملے بند کر ے پھر ہما رے آئندہ صدا رتی انتخا با ت پر با ت کر ے۔انہوں نے کہاکہ امر یکہ ہمار ے انتخا با ت پر با تیں کر تا ہے حالانکہ وہ خودپاکستان میں پر ڈرون حملے، علاقے میں جنگ بھڑکانے اور صیہونی حکومت کی غیر مشروط حمایت کر نے پر تلا ہے ۔