چین روزبروزمضبوط تر ہوتا جارہا ہے :امریکی ماہرین

چین روزبروزمضبوط تر ہوتا جارہا ہے :امریکی ماہرین

عسکری ٹکراؤ سے گریز کی پالیسی نے چین کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ، سروے امریکہ کے 82فیصد دفاعی ماہرین کے نزدیک چین عسکری اور معاشی لحاظ سے روز بروز مضبوط تر ہوتا جارہا ہے ۔

واشنگٹن(اے پی)غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دفاعی سروے کی جاری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چین خاموشی کے ساتھ کئی برسوں سے تیزرفتار ترقی کرتا چلا آرہا ہے اور عسکری ٹکراؤ سے گریز کی پالیسی نے اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے تاہم اب وہ اپنے آپ کو منوانے کا رجحان بھی رکھتا ہے ۔ سروے کے مطابق امریکہ کیلئے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنی عملداری کو برقراررکھنا ضروری ہوگیا ہے ۔ اس سروے میں دفاعی انڈسٹری کے رہنمائوں ،کانگریسی سٹاف اور ماہرین نے حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق رائے دہندگان نے مزید کہا کہ امریکہ پانچ سال پہلے کے مقابلے میں موجودہ اوباما انتظامیہ کے دور میں کمزور ترین ہوگیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں