سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے بیٹی کو ماں سے ملادیا
امریکی ریسٹورنٹ میں خاتون نوزائیدہ بچی کو چھوڑ کر غائب ہوگئی تھی امریکی ریسٹورنٹ میں خاتون نوزائیدہ بچی کو چھوڑ کر غائب ہوگئی تھی 1986 میں امریکا کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران
نیویارک(فارن ڈیسک)میں نوزائیدہ بچی کو چھوڑ کر غائب ہونے والی خاتون کو اس کی بیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی مدد سے تلاش کر لیا ہے۔27سالہ کیتھرین ڈیپرل نے فیس بک پر اپنی ماں کو دو مارچ کو تلاش کرنا شروع کیا تھا،ان کی اس پوسٹ کو 30 ہزار مرتبہ شیئر کیاگیا اور یہ اس کی ماں نے بھی دیکھ لی جس نے بعد میں اپنے وکیل کی مدد سے کیتھرین سے رابطہ کیا۔ کیتھرین نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اپنی ماں سے مل کر انہیں حقیقی خوشی ملی ، وہ میرے تصور سے بھی زیادہ اچھی اور شفیق ہیں۔لڑکی کی ماں کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکل کو 16 برس کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب وہ ملک سے باہر سفر کر رہی تھیں،وکیل کے بقول خاتون نے اپنے خاندان سے اپنا حمل چھپایا اور اسی لیے اپنی نومولود بچی کو اسپتال نہیں لے کر گئیں کیونکہ وہ سوالات سے بچنا چاہتی تھیں۔