فرانسیسی صدر کی تصویر سیاسی حلقوں میں مذاق بن گئی

فرانسیسی صدر کی تصویر سیاسی حلقوں میں مذاق بن گئی

گرم کوٹ اور ہیٹ پہنے ایسےلگ رہے ہیں جیسے برفانی علاقے کے سفر پر ہوں

آستانہ(آن لائن)فرانسیسی صدر فرانسو ااولاند اطالوی رہنما سلویو برلسکونی کی طرح عالمی دوروں کے دوران کہیں نہ کہیں کوئی ایسی حرکت ضرور کرتے ہیں جس سے وہ سماجی، سیاسی اور ابلاغی حلقوں میں موضوع سخن بن جاتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی صدر کی ایک تازہ تصویر ان دنوں فرانسیسی سیاسی اور ابلاغی حلقوں میں زیر بحث ہے۔ یہ تصویر وسطی ایشیائی ملک قازقستان کے حالیہ دورے کے دوران ان کے ہم منصب میزبان نور سلطان نظر بایوف کے ہمراہ لی گئی جس میں قازق صدر نے تو روایتی مغربی ٹائی کوٹ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے پہلو میں کھڑے اولاند مقامی گرم کوٹ اور ہیٹ پہنے ایسے لگ رہے ہیں جیسے وہ کسی برفانی علاقے کے سفر کی تیاری میں ہوں۔ یہ لباس انہیں قازقستانی صدر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا تھا۔ پہلے تو ان کی تصویر کو فرانسیسی اخبارات نے خوب اچھالا پھر فرانس کی دائیں بازو کی ایک شدت پسند جماعت ’’الائنس فار پیپلز موومنٹ‘‘ نے اس تصویر پر صدر اولاند کا خوب مذاق اڑایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں