چین نے عسکریت پسندوں سے نمٹنے کیلئے امریکا سے مددمانگ لی

چین نے عسکریت پسندوں سے نمٹنے کیلئے امریکا سے مددمانگ لی

مشرقی ترکستان موومنٹ ایغوروں کو بھرتی کرکے تربیت کیلئے شام اور عراق بھیج رہی ہے

ایغورچین میں بڑی جنگ کا ارادہ رکھتے ہیں،چینی نائب وزیر خارجہ کی امریکی حکام سے ملاقات بیجنگ(دنیاڈیسک ) چین نے اپنے مغربی صوبے سنکیانگ میں عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے امریکا سے مدد کی درخواست کی ہے ۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے چینی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) سنکیانگ کے ایغور وں کو بھرتی کر رہی ہے ، جنہیں تربیت دے کر شام اور عراق بھیجا جارہا ہے جبکہ وہاں سے واپسی پر یہ چین میں ایک بڑی جنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔غیر ملکی ماہرین نے چین میں مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ کی موجودگی کے حوالے سے سوال اٹھایا ہے تاہم چینی وزارت خارجہ کا دعویٰ ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ روزبروزمزید پیچیدہ ہوتا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں چینی نائب وزیر خارجہ چینگ گوپنگ اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیورو آف انسدادِ دہشت گردی کے سفیر ٹینا کیڈاناؤ کے مابین ملاقات ہوئی۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین نے امریکا اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مشرقی ترکستان کے عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے چین کا ساتھ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں