یونان کی پہلی خاتون وزیر اعظم
یونان میں پہلی خاتون وزیر اعظم کل حلف اٹھائیں گی ۔وسیلیکی تھانو سپریم کورٹ کی جج رہ چکی ہیں اور جون میں ان کو سپریم کورٹ کی صدر کا قلم دان دیا گیا تھا
ایتھنز(نیٹ نیوز )یونان میں پہلی خاتون وزیر اعظم کل حلف اٹھائیں گی ۔وسیلیکی تھانو سپریم کورٹ کی جج رہ چکی ہیں اور جون میں ان کو سپریم کورٹ کی صدر کا قلم دان دیا گیا تھا انکو نگران حکومت کی وزیراعظم نامزد کیا گیا ہے ،وہ یونانی ،فرانسیسی ،انگریزی زبان بولتی ہیں ،یونان اور فرانس سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد1975 میں جج بن گئیں۔ انکی تین بیٹیاں ہیں ۔