یمن: عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپیں،27فوجی ہلاک

یمن: عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپیں،27فوجی ہلاک

باغیوں کے زیر قبضہ شہر مکلا میں سرکاری فورسز کو شدید مزاحمت کا سامنا

صنعا (اے پی پی) یمن کے حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 27 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مکلا پر قبضے کے لیے حکومتی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے ، تاہم انہیںعسکریت پسندوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے ۔ حکام کے مطابق حکومتی فورسز کو سعودی قیادت میں تشکیل دیے گئے اتحادی جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں