جنسی استحصال کرنے پر آسٹریلوی پولیس کے26اہلکار برطرف
آسٹریلیا کی جنوبی ریاست وکٹوریہ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں 26 پولیس افسران اور اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیاہے ۔
کینبرا(این این آئی)آسٹریلیا کی جنوبی ریاست وکٹوریہ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں 26 پولیس افسران اور اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیاہے ۔ یہ فیصلہ باقاعدہ تفتیش کے بعد کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کی جانب سے جنسی زیادتی اور مجرمانہ لوٹ مار سے متعلق رویوں کی تفتیش کے لئے قائم آزاد ٹاسک فورس کی رپورٹ عام کر دی گئی ۔ اس تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2015 سے اب تک تقریباً ایک سو سے زائد ایسے واقعات کا پتہ چلا ہے کہ جن میں پولیس اہلکار جنسی استحصال اور امتیازی سلوک میں ملوث پائے گئے۔یہ بھی بتایا گیا کہ ایسے دوسرے الزامات کی تفتیش جاری ہیں۔