ترکی:غیر ملکیوں کیلئے اقامتی ویزے کی مدت 10 سال
ترکی نے غیر ملکیوں کیلئے اقامتی ویزے کی مدت 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کردی۔
انقرہ (اے پی پی) رپورٹ کے مطابق حکومت نے غیر ملکیوں کے اقامتی ویزوں کی مدت بڑھانے کیلئے نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت ترکی آنے والے غیر ملکی اپنے آبائی وطن میں موجود ترک سفارت خانوں یا قونصل خانوں سے رجوع کرتے ہوئے اقامتی ویزا حاصل کر سکیں گے ۔ تاریخ اجرا سے 6 ماہ کے دوران ویزا استعمال نہ کرنے کی صورت میں اسے منسوخ کر دیا جائے گا۔