سعودی عرب کا افریقی ممالک کے اختلافات ختم کرانے کامشن

 سعودی عرب کا افریقی ممالک کے اختلافات ختم کرانے کامشن

بحر احمر و خلیج عدن کے ساحلی ممالک کے خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی بنانے کا عہد

ریاض(ایجنسیاں)سعودی وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک احمد قطان نے کہا ہے کہ بحر احمر اور خلیج عدن کے ساحلی ممالک کے درمیان ایفرو عرب کونسل کا قیام بڑا واقعہ ہے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے امور افریقی امور نے کہا کہ ان کا ملک ان دنوں افریقی ممالک کے اختلافات ختم کرانے کا مشن چلائے ہوئے ہے اور بحر احمر و خلیج عدن کے ساحلی ممالک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس نے بحر احمر اور خلیج عدن کی اہمیت کو محسوس کر کے اس کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے ۔ سعودی عرب پہلا ملک ہے جس نے اس آبی گزر گاہ کے تحفظ کے لیے مشترکہ بین الاقوامی تحریک کا علم بلند کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں