افغانستان:لویہ جرگہ ہائی پروفائل طالبان کی مشروط رہائی کیلئے تیار
افغانستان میں ہونیوالے لویہ جرگہ کے ارکان کی اکثریت ہائی پروفائل طالبان کی مشروط رہائی پر تیار ہوگئی ۔ قومی مصالحتی ہائی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے میڈیاکو بتایا کہ جرگے کی کمیٹیاں افغان جیلوں میں قید 400 طالبان جنگجوؤں کی رہائی کے خلاف نہیں
کابل (مانیٹرنگ سیل)انہوں نے کہا لویہ جرگہ کی اکثریت یہ ضمانت چاہتی ہے کہ رہا ئی پانیوالے خطرناک طالبان قیدی، دہشت گردی اور حکومت مخالف سرگرمیوں میں دوبارہ حصہ نہیں لیں گے ۔عبداللہ عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ ان قیدیوں کی رہائی کے بعدافغانستان میں قیام امن کا پہلا مرحلہ جلد دوحہ میں شروع ہوگا، اس حوالے سے اہم اعلان آج کیا جائے گا۔لویہ جرگہ کے دوسرے روز تمام اراکین نے متفقہ طور پر کہا کہ امن مذاکرات سے قبل فریقین جنگ بندی یقینی بنائیں۔واضح رہے طالبان کا مطالبہ ہے کہ امن مذاکرات سے قبل ان کے تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے ۔ لویہ جرگہ