امریکا:خودکشی کے رجحان میں 57فیصد تک اضافہ
امریکا میں ایک عشرے کے دوران 10سال سے 24سال کی عمر کے بچوں اور جوانوں میں خودکشی کے رجحان میں 57فیصد تک اضافہ ہوگیا
واشنگٹن(ایجنسیاں)امریکی ادارے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن(سی ڈی سی)کے اعداد و شمارکے مطابق2007سے 2018 کے دوران خود کشی کی شرح 57فیصد تک بڑھ گئی ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2018 میں 10سے 24اور 15سے 35سال کی عمر کے افراد میں موت کی دوسری بڑی وجہ خودکشی تھی۔ماہرین نے کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے کا رجحان کم آبادی والی ریاستوں الاسکا، مونٹانا، نیو میکسیکو و دیگر میں زیادہ ہے ۔