7رکن ممالک میں کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ:یورپی یونین

7رکن ممالک میں کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ:یورپی یونین

صورتحال مارچ سے بھی زیادہ خراب :ہیلتھ کمشنر،مارسیل میں بار،جم بند

لندن(دنیا مانیٹرنگ)یورپی یونین نے کہاہے کہ7 رکن ممالک میں کورونا کی دوسری لہر کا شدید خطرہ ہے ،یورپی یونین کے متعدی بیماریوں کے مرکز کی سربراہ نے خبردار کیاہے کہ سپین، رومانیہ، بلغاریہ،کروشیا، ہنگری، چیک ریپبلک،مالٹا کے ہسپتالوں میں نئے داخل ہونے والوں اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ،انہوں نے کہا کہ دیگر رکن ممالک میں بھی متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے ،ادھر یورپی یونین کی ہیلتھ کمشنر نے کہا کہ دوسری لہر تشویش کی بڑی وجہ ہے ،اسے روکنے کیلئے اقدامات کیے جانے چاہئیں،سات رکن ممالک میں نئے مریضوں کا تناسب بتدریج بڑھ رہاہے ،صورتحال مارچ سے بھی زیادہ خراب ہورہی ہے ،دوسری جانب فرانسیسی شہر مارسیل میں بارز،ریسٹورنٹس،جمز بند کرنے کی ہدایت کردی گئی،پیرس میں بارز کو جلدی بند کرنیکا حکم دیاگیاہے ،جرمن کابینہ کا دوسرا وزیرقرنطینہ منتقل ہوگیا،سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 561 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں