ٹرمپ کوابھی تک جیت کی امید

ٹرمپ کوابھی تک  جیت کی امید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد بھی اپنی فتح کی امید ہے

واشنگٹن(مانیٹرنگ سیل)3نومبر کے الیکشن کے بعد جارجیا میں ہونیوالی پہلی ریلی میں ٹرمپ نے ایک بار پھر انتخابی فراڈ کا ذکر کیا اور گورنر برائن کِمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ الیکشن کے دوران پوسٹل بیلٹس زیادہ ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر فراڈ ہوا لیکن اس کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔2 گھنٹے کی تقریر کے دوران انھوں نے ریلی کے شرکا سے کہا کہ وہ اب بھی انتخابات جیت سکتے ہیں۔واضح رہے جو بائیڈن کو مقننہ میں 306 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ ٹرمپ232 سیٹیں جیت سکے ہیں۔نومنتخب صدر 20جنوری کو حلف لیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں