بائیڈن آئندہ صرف سعودی شاہ سے رابطہ رکھیں گے :ترجمان

بائیڈن آئندہ صرف سعودی شاہ سے رابطہ رکھیں گے :ترجمان

امریکا نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اہمیت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا

واشنگٹن (رائٹرز)صدر جوبائیڈن آئندہ سعودی ولی عہد کے بجائے شاہ سلمان کیساتھ بات چیت کریں گے ۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے رپورٹروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شروع میں ہی سعودی عرب کیساتھ روابط نئے سرے سے طے کرنے کا عندیہ دیا تھا، جس کے تحت آئندہ صدر جوبائیڈن صرف سعودی ہم رتبہ سے رابطے میں رہیں گے ، سعودی عرب میں ان کے ہم رتبہ شاہ سلمان ہیں، انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن جلد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں