ہمارا پراجیکٹ بیلٹ اینڈ روڈ سے زیادہ شفاف ہوگا:بائیڈن

ہمارا پراجیکٹ بیلٹ اینڈ روڈ سے زیادہ شفاف ہوگا:بائیڈن

ونڈسر محل کا دورہ،ملکہ برطانیہ سے ملاقات،امریکی صدر برسلز پہنچ گئے

لندن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ جی سیون کے انفراسٹرکچر منصوبے (بی 3ڈبلیو) کے فنڈز چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے زیادہ مساوات پر مبنی اور شفاف ہوں گے ۔کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہاکہ بلڈ بیک بیٹر ورلڈ(بی 3ڈبلیو) منصوبے کے تحت ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کی جائے گی،چین انسانی حقوق اور عالمی اصولوں پر عمل کے حوالے سے ذمہ دار بنے ۔ہمارا مقابلہ چین سے نہیں بلکہ دنیا بھر میں مطلق العنان آمروں سے ہے ،امریکی صدر بائیڈن نے ونڈسر محل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ملکہ برطانیہ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شہزادہ فلپ کے انتقال پر باقاعدہ تعزیت کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے ملکہ برطانیہ کو دورہ امریکا کی دعوت دی۔رات گئے امریکی صدر اپنا دورہ برطانیہ مکمل کرکے برسلز پہنچ گئے ۔جہاں آج وہ نیٹو کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔وہ یورپی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں