بیت المقدس کی آزادی تک فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے :ایرانی صدر

 بیت المقدس کی آزادی تک فلسطین کی  حمایت جاری رکھیں گے :ایرانی صدر

ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے تہران ، فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا

تہران (صباح نیوز)حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور اسلامی جہاد تنظیم کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے ایران کے نو منتخب صدر ، آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔حماس کے سربراہ نے ایران کے صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر انہیں مبارک باد دی اور فلسطین کاز کی اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔ ابراہیم رئیسی نے کہاکہ یقین رکھیں ایران فلسطین کی حمایت کرتا رہے گا اور بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں