مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج پر دستی بم حملہ،نوجوان گرفتار

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج پر دستی بم حملہ،نوجوان گرفتار

فوجی قافلہ سوپور میں نشانہ بنا،سہیل کو پلوامہ سے حراست میں لیاگیا ، علی گیلانی کے داماد سمیت حریت رہنمائوں کی جاسوسی کا انکشاف

سرینگر (اے پی پی)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نامعلوم افراد نے سوپور کے علاقے درسو رفیع آباد میں بھارتی فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ فورسز نے جواب میں فائرنگ کی تاہم واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔دوسری جانب بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ سے ایک کشمیری نوجوان سہیل احمد کو گرفتارکرلیا۔ علاوہ ازیں ڈنمارک میں موجود کشمیری 5اگست کو بھارت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے ،یہ فیصلہ تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے اجلاس میں کیا گیا ،5 اگست کوڈنمارک میں بھارتی سفارتخانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائیگا،جبکہ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی حکومت نے اسرائیلی کمپنی این ایس او کے جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعے سید علی گیلانی ، میرواعظ عمرفاروق، محبوبہ مفتی ، ظفر اکبر بٹ ، بلال لون سمیت سرکردہ کشمیری رہنمائوں، صحافیوں، تاجروں اور اہم شخصیات کی جاسوسی کی ہے ۔ دی وائر کی رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی ، خود فون استعمال نہیں کرتے تاہم ان کے داماد افتخار گیلانی بیٹے نسیم گیلانی کے فون ہیک کیے گئے ۔ میرواعظ عمرفاروق سمیت حریت کانفرنس کے دودرجن رہنمائوں کی جاسوسی کی جاتی رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں