آئل ٹینکر حملے کا ایران کو مشترکہ جواب دیں گے :امریکی کی دھمکی

آئل ٹینکر حملے کا ایران کو مشترکہ  جواب دیں گے :امریکی کی دھمکی

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے آئل ٹینکر پر حملے کے معاملے میں ایران کو مشترکہ جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

واشنگٹن ،تہران (اے ایف پی) رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ بحیرہ اومان میں ڈرون حملے کے پیچھے ایران تھا۔ انہوں نے واقعہ کو سمندری نقل وحمل اور تجارت کیلئے براہ راست خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ، اسرائیل، رومانیہ اور دیگر ممالک کیساتھ ہم رابطے میں ہیں، اس حملے کا ایران کو مشترکہ جواب دیا جائے گا۔اس سے قبل ایران نے خبردار کیا کہ اسرائیلی آئل ٹینکر پر ڈرون حملے کو جواز بنا کر مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل ایران پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند کرے اور خبردار کیا کہ ایران اپنی سلامتی وقومی مفادات کے تحفظ کیلئے کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دے گا۔امریکا اور برطانیہ اپنے بے بنیاد دعوؤں کے ثبوت پیش کریں۔ معاملے پر برطانیہ نے ایرانی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارٖڈ کرایا،برطانوی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایران فوری طور پر ایسی کارروائیاں بند کرے جو عالمی امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں، بحری جہازوں کو آزادانہ نقل وحرکت کرنے دے ۔ پیر کو رات گئے تہرا ن میں بھی برطانوی ناظم الامور کی طلبی کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں