شمالی کوریا کا ٹرین کے ذریعے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا ٹرین کے ذریعے  بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے ٹرین کے ذریعے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)اس حوالے سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے ۔میزائل کو شمالی کوریا کی مشرقی بندرگاہ کے قریب چلتی ہوئی ٹرین سے داغا گیا۔ ٹرین لانچ میزائل نیا نظام ہے جو حملہ آور دشمن کو نشانہ بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل ایک نئے ریلوے سے چلنے والے میزائل سسٹم کی آزمائش ہے ۔ جو کسی بھی طاقت کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں