احتجاجی کسانوں کا کل سے 10گھنٹے کیلئے بھارت بند کرنے کا اعلان

احتجاجی کسانوں کا کل سے 10گھنٹے  کیلئے بھارت بند کرنے کا اعلان

انڈین کسانوں نے متنازعہ زرعی قوانین کیخلاف کل10گھنٹوں کیلئے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)تاجر اور ٹرانسپورٹ تنظیموں نے بھی ہڑتال کی حمایت کردی۔کسان رہنمائوں کے مطابق ملک میں پٹرول اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔کسانوں کی مرکزی تنظیم نے کہاکہ اس دوران تمام سرکاری ونجی ادارے ، ہر قسم کی ٹریفک بھی بند رہے گی،ہڑتال پر عملدرآمد کرانے کیلئے تاجروں سے مل کر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔دہلی کی حکمران عام آدمی پارٹی،بہار کی اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتادل اور دیگرجماعتوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں