فیس بک کا یورپی یونین میں 10 ہزار ملازمتوں کا اعلان

فیس بک کا یورپی یونین میں 10 ہزار ملازمتوں کا اعلان

فیس بک نے یورپی یونین میں آئندہ پانچ برسوں کے دوران10 ہزار ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ ملازمتیں ایک نئے منصوبے ‘‘میٹاورس’’ کے لیے ہوں گی، اس منصوبے کیلئے فیس بک کو اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد درکار ہوں گے ۔ ‘‘میٹاورس’’ کے ساتھ یہ امریکی کمپنی ایک ورچوئل آن لائن دنیا بنانا چاہتی ہے ، جس میں صارفین مل سکیں گے ، پیسے خرچ کر سکیں گے ، میڈیا استعمال کر سکیں گے اور ممکنہ طور پر ملازمت بھی حاصل کر سکیں گے ۔ اس منصوبے کو حقیقی اور ڈیجیٹل دنیا کے درمیان فرق کو کم کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں