اماراتی پولیس کے سربراہ جنرل احمد نصر انٹرپول کے صدر منتخب
عرب امارات کی سکیورٹی فورسز کے سربراہ جنرل احمد نصرالرئیسی جرائم کی روک تھام کے بین الاقوامی ادارے انٹرپول کے صدر منتخب ہو گئے
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)انہیں 4 سال کے لیے منتخب کیا گیا ۔انٹر پول کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ جنرل الرئیسی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔