سعودی عرب ،عام نمازیوں کو خانہ کعبہ کے طواف کی اجازت

سعودی عرب ،عام نمازیوں کو خانہ  کعبہ کے طواف کی اجازت

سعودی حکومت نے معتمرین کیساتھ عام نمازیوں کو بھی خانہ کعبہ کے طواف کی اجازت دیدی

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میڈیا کے مطابق خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے بتایا کہ عام نمازی بھی معتمرین کیساتھ روزانہ تین مقررہ اوقات میں خانہ کعبہ کا طواف کرسکتے ہیں تاہم انہیں معتمرین کی طرح طواف کیلئے خصوصی پرمٹ لینا ہوگا۔قبل ازیں صرف معتمرین کو ہی طواف کی اجازت دی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں