امارات :شادی سے پہلے جنسی تعلقات بھی جرائم کی فہرست سے خارج
متحدہ عرب امارات نے ملک میں اصلاحات کے تحت 40 قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں
ابو ظہبی(این این آئی) جن میں شادی سے پہلے جنسی تعلقات قائم کرنے کو بھی جرائم کی فہرست سے نکال دیا ہے ۔امارات نے شادی سے قبل جنسی تعلق استوار کرنے ، شراب نوشی، غیرت کے نام پر قتل جیسے قوانین میں نرمی کی ہے ۔ سرکاری میڈیا سے جاری بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ جوڑے باقاعدہ شادی سے قبل پیدا ہونے والے بچوں کو قانونی حیثیت دینے کے لیے فوری طور پر شادی کرلیں۔بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر والدین بچے کو تسلیم نہیں کرتے اور اس کی دیکھ بھال نہیں کرتے تو ان پر فوجداری مقدمہ چلایا جائے گا جس کی سزا دو سال قید ہوسکتی ہے ۔